جب آدم کے جسم میں روح پھونکی گئی تد انہوں نے سب سے پہلے کیا کہا؟
جب جناب آدم کا بے روح جسم زمین پر پڑا ھا تھا تو خدا نے اس میں روح پھونکنے کاا رادہ کیا تا کہ اسے زندہ کرے لہذا حکم دیا کہ ملائکہ آیک دوسرے کے پیچھے صف بناکر کھڑے ھو جائیں اور جب ان میں روح پھونکی جائے تو انہیں سجدہ کریں۔
جب روح نے آدم کے جسم میں داخل ھونا چاہا تو اسے کراہت محسوس ھوئی کیونکہ اس کا تعلق مجردات کی دنیا سے تھا اور وہ خود کو اسیر نہیں بنانا چاہتی تھی۔ لہذا اسے کہا گیا کہ کراہت کے ساتھ انسانی جسم میں داخل ھو جا تاکہ تیرا جسم سے نکلنا بھی کراہت کے ساتھ ھو۔
روح آدم کی ناک کے سوراخ کے ذریعہ بدن میں داخل ھوئی اور اس وقت آدم کو چھینک آئی تو انہوں نے کہا الہمدللہ رب العالمین، اور وہ یہ پہلا کلام تھاجو آدم نے ادا کیا۔ خدا نے ارشاد فرمایا: یرحمک اللہ‘ یعنی خدا تجھ پر رحمت فرمائے۔ آدم کی زبان پر پہلی مرتبہ چونکہ حمد الٰہی جاری ھوئی اسی بنا پر آدم اور ان کی اولاد کے بارے میں خدا کی رحمت اس کے غضب پر سبقت لے گئی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.