ملائکہ کے درمیان حضرت عزرائیلؑ ھی کو کیوں روح قبض کرنے پر مامور کیا گیا؟
جب خداوند عالم نے حضرت آدم کو خلق کرنے کا ارادہ فرمایا تو جناب جبریل کو زمین کے مختلف حصوں سے مٹھی بھر خاک لینے کے لیے بھیجا تاکہ ان سے حضرت آدم کو خلق کرے۔جبریل نے جیسے ھی زمین سے خاک اٹھانا چاھی زمین نے اس سےسوال کیا کہ آدم کی خلقت سے خدا کا کیا مقصد ھے؟ تو جبریل نے کہا: مقصد یہ ھے کہاان کو اور ان کی ذریت پرعبادات کی ذمہ داریاں ڈالی جائیں اور ان میں سے جو اطاعت کرے اسے ہمیشہ کے لیے اپے جوار میں جنت میں رکھا جائے اور ان میں سے جو بھی نافرمانی کرے اسے تا ابد جہنم کی آگ سےبنے قید خانے میں عذاب دیا جائے۔ زمین نے جب جبریل سے یہ باتیں سنیں تو اسے خدا کےحق کی قسم دے کر کہا کہ میرے وجود سے خاک نہ لے جاو کیونکہ میں خدا کے عذاب کی طاقت نہیں رکھتی۔ لہذا جبریل زمین سے کچھ اٹھائے بغیر واپس پلٹ آئے اور خدا سے عرض کی چونکہ زمین نے مجھے تیری عزت اور بزرگی کی قسم دی لہذا میں نے اس میں سےکچھ نہ اٹھایا۔ خدا نے میکائیل اور اسرافیل کو بھی خاک لانے کے لیے مامور کیا تو زمین نے ان کو بھی قسم دی کہ کچھ نہ اٹھائیں اور وہ بھی اس طرح بغیر کچھ اٹھائے پلٹ آئے۔ خدا نے جناب ...