بت پرستی کیسے شروع ھوئی؟

جب آدم اس دنیا سے چلے گئے تو ان کی اولاد ان سے مانوس ھونے کی بنا پر ان پر بہت زیادہ روتی تھی اور غم کے مارے بے حال  ھوئی جاتی تھی۔ شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ پیدا کیا کہ اپنے باپ کی شبیہ بنائیں جو ان کی دلی تسلی کا باعث بنے۔ 



لہذا انہوں نے  آدم کا مجسمہ تیار کیا اور روزانہ اس مورتی کی زیارت کو آنے لگے اور خود کو اس کے ذریعہ تسلی دیتے تھے۔ کچھ عرصہ گزرا کہ شیطان نے ان سے کہا تمہارے باپ آدم بزرگ و محترم تھے اور تمہارے وجود میں آنے کا سبب بھی تھے اس لیے وہ اس لائق ھیں کہ ان کو سجدہ کرو اور ان کی عبادت کرو بلکہ حوا کی بھی شبیہ بناو اور اسے بھی  سجدہ کرو۔


 انہوں نے ایسا ھی کیا۔کچھ عرصہ گزرنے کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات راسخ ھو گئی کہ یہ ھی ان کے  خا لق ھیں اور یوں رفتہ رفتہ بت پرستی بنی آدم کے درمیان رائج ھو گئی۔


Comments

Popular posts from this blog

7 Mistakes people make while wearing a Mask

جب آدم کے جسم میں روح پھونکی گئی تد انہوں نے سب سے پہلے کیا کہا؟