"شعلے" سے کورونا کی روک تھام

 ممبئی پولیس نے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے لیے انوکھا طریقہ اپنالیا، ماضی کی مشہور فلم ’شعلے‘  کے ڈائیلاگ کو استعمال کرتے ہوئے ماسک پہننے کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی، جسے سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کررہے ہیں۔

ممبئی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے عوام کو ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے لیے شعلے فلم کے ڈائیلاگ کا سہار ا لیا ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پولیس کی جانب سے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’کتنے ماسک سیف ہیں، پورے دو سرکار۔

پولیس کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے اور ایس اوپیز کے عمل در آمد کے لیے بھارتی پولیس کی جانب سے کیے گئے اس انداز کو کافی سراہا جارہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

7 Mistakes people make while wearing a Mask

جب آدم کے جسم میں روح پھونکی گئی تد انہوں نے سب سے پہلے کیا کہا؟